چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 18 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

8  اپریل‬‮  2022

چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں فروری 2022ء کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا، جبکہ فروری 2021ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح فروری 2021ء کے مقابلہ میں فروری 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 50 کروڑ روپے یعنی 17.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved