عامر لیاقت بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے ووٹ کسے دیں گے؟ اعلان کردیا

9  اپریل‬‮  2022

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن عامر لیاقت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ایک صحافی کے سوال پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ منفرد نہیں ، صحیح ٹویٹ کیے ،آج ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم نہیں ہوں گے ، میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمنٹ اجلاس کے بعد عامر لیاقت کھل کر حکومتی فیصلوں اور عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ اب وہ ان کا ساتھ دیں گے جو غدار نہیں ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved