تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو سکی ،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

9  اپریل‬‮  2022

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہو ا، سپیکر نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

شہباز شریف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پارلیمان آئینی و قانونی طریقے سے ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی اور ہم ان کو ننگا کریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ آپ عدالتی حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو آگے بڑھائیں۔

اسد قیصر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں  پاکستان کی تاریخ میں آئین شکنی ، جمہوریت ، اپوزیشن جماعتوں کے عدالت سے رجوع کرنے جیسے معاملات  پر  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تو سپیکر نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved