وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ق لیگ نے بھی حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو مختلف ہوٹلز میں محبوس رکھا گیا ہے، انہیں ہوٹلز سے باہر نکالنے کا حکم دیا جائے۔
متفرق درخواست کے متن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں پرویز الہٰی بھی امیدوار ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواست زیر سماعت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس کیس میں ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے۔