اجلاس تاخیر کا شکار ہونے پر، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

9  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہونےپر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم  نواز نے کہا کہ  عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کی حکم عدولی کاانجام براہوگا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ساڑھے تین گھنٹے ملتوی رہنے  کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved