پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے وقفے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت شروع کردی، انہوں نے رکن اسمبلی کا حلف پڑھا اور بتایا کہ یہ حلف ہے جس کی پیروی ہم سب نے کرنی ہے۔ان کا کہناتھاکہ عدالت کا احترام لازم ہے، عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔
اس کے بعد انہوں نے بلاول بھٹو کو بولنے کی اجازت دی تو پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سپیکر صاحب، آپ اس وقت توہین عدالت کررہے ہیں، آئین شکنی بھی کررہے ہیں، عدالت کا حکم ہے کہ کسی اور طرف نہیں جاسکتے ، عدالت نے آپ کو پابند کیا ہے ، توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا کہ سپیکر کی رولنگ مسترد ہوئی، آپ سے پہلے بھی ایک سپیکر صاحبہ کی رولنگ فارغ ہوچکی ہے۔