میں ن لیگ کاحصہ بن سکتا ہوں،تحریک عدم اعتماد مت لائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

9  اپریل‬‮  2022

میں ن لیگ  کاحصہ بن سکتا ہوں،تحریک عدم اعتماد مت لائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے پاکستان پی ایم ایل این سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مت لائیں میں (ن) لیگ میں شامل ہوسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع کردی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے شروع کردیے۔ اپوزیشن نے عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے رابطے شروع کئے تو عبدالقیوم نیازی نے بھی ن لیگ سے رابطہ کرلیا۔

اپوزیشن کے رابطوں پر ہی وزیراعظم آزاد کشمیرہتھیار ڈالنے کا سوچنے لگے۔ انہوں نے ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا ہے، عبدالقیوم نیازی نے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ شمولیت تحریک عدم اعتماد نہ لانے پر اختیار کی جاسکتی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مت لائیں میں ن لیگ میں شامل ہوسکتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved