اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو، وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری کا بڑا بیان

9  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہو گی۔

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے فود چوہدری سے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی؟

اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تو بہت سی تقاریر ہونی ہے، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے لوگوں کو خریدا، وہ ملک میں مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت نئے انتخابات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری آج بھی اپوزیشن رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے، اس سے حالیہ سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدالت کا کام نہیں کہ وہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں تاحال تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکی، اور اجلاس ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو چکا ہے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved