ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کو ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے ملاقات رات 10 بجے شروع ہو گی، جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکومت کے موقف پر وزیراعظم سینئر صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکی، جس کے بعد ملکی سیاست مزید کشیدہ صورتحال اختیار کر گئی ہے۔