وزیر اعظم عمران خان کا آخری ٹرمپ کارڈ، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟

9  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ’ڈی سائفر‘ کرکے اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو دکھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved