یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایک بار پھر روس سے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اب بھی روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، ساتھ ہی مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی شہر بوچا میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔