اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تھوڑی دیر قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی غیر ملکی دھمکی آمیز خط لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط میرے پاس ہے، تمام اراکین اس کو پڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا دفاع سب سے مقدم ہے، میں 26 سال سے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہوں، آئین کا پابند ہوں، خط سے حکومت کے موقف کو تقویت ملتی ہے، اس لئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، اور پینل آف چیئر ایاز صادق اجلاس کی کاروائی چلائیں گے۔