ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہو گا

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے بعد سیمی فائنلز کے راؤنڈ کا آج آغاز ہو گا، جس کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ آج شام 7 بجے ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو سپر 12 مرحلے کے میچز میں سے صرف ایک ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کوجنوبی افریقہ جبکہ نیوزی لینڈ کو پاکستان نے شکست سے دو چار کیا تھا۔

سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکہ لگا ہے کیونکہ ان کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ  انگلینڈ سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کی نمبر ون ٹیم ہے جس کا میچ گروپ 2 کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم یعنی نیوزی لینڈ سے ہو رہا ہے۔ اسی طرح گروپ 2 کی نمبر ون ٹیم یعنی پاکستان کا سیمی فائنل کروپ ون کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 11 نومبر بروز جمعرات دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر 2021ء بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved