عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے متعلق اہم معلومات

9  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم 174 ووٹوں کیساتھ کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔ ووٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو شامل کرکے حکومت قائم کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اور آج 10 اپریل کو ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد انکی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔ عمران خان کا اقتدار 1332 دنوں پر مشتمل تھا، جو 3 سال 7 ماہ اور 24 دن اورمہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved