ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کے وزیراعظم چھوڑنے سے قبل آخری حکم کے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔
وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔
انہوں نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 9, 2022
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کیساتھ کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔