تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کا احتساب کیسز کے متعلق اہم بیان

9  اپریل‬‮  2022

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے اور کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ کیسز کے متعلق شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی کو جیلوں میں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کیساتھ کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved