تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بڑے استعفوں کا امکان

9  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بڑے استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اگر شہبازشریف وزیراعظم بنے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، کیونکہ میں شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے، اس کے ساتھ ہی عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved