نئے وزیراعظم کا انتخاب کب ہو گا؟

9  اپریل‬‮  2022

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی طلب کر لئے گئے ہیں۔

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب 11 اپریل پیر کے روز کو ہوگا جبکہ انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے کر جمع کرائی جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 بجے تک مکمل کی جائے گی اور نئے وزیر اعظم کا انتخاب مورخہ 11 اپریل بروز پیر ہوگا۔

بعدازاں ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے، اس کے ساتھ ہی عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved