شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے، شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان

10  اپریل‬‮  2022

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ گورنر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے، عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوگئی۔
قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب کل (پیر)کو ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved