ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔
خیال رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا سے دھمکی آمیز مراسلہ ملتا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔