عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، اس کے علاوہ اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق غور ہو گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved