عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔
فاطمہ بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں کہ “پرانا” پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔
I’ve always been a critic of Imran Khans politics and often wrote that he would damage PK’s institutions with his opportunism & expediency so I say this with absolutely no feeling for his term or tenure: “purana” Pakistan was squalid. No one can celebrate its return in good faith
— fatima bhutto (@fbhutto) April 9, 2022
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔