پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے بعد عمران خان کی سیٹ سے تقسیمی نمبر اٹھا لائے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان پی ٹی آئی کے وہ واحد رہنماءہیں جو گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود تھے اور ووٹنگ کے بعد پارلیمینٹ سے واپسی پر وہ اپنے ساتھ عمران خان کا تقسیمی نمبر بھی لے آئے جس کی تصویر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
علی محمد خان نے اپنے پیغام میں لکھا ’ہر ممبر قومی اسمبلی کی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے۔ عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پر موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں۔ وہاں نہیں چھوڑا۔ اس کو اپنے پاس محفوظ کر لیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاءاللہ۔۔
ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے۔ وزیراعظم @ImranKhanPTI کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں۔ وہاں نہیں چھوڑا۔ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤنگا انشاءاللّٰہ۔ pic.twitter.com/sGcN7VnZqc
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) April 10, 2022
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔