پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا وٹل کے کمرے کا دروازہ بجامیں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔انہوں نے کہا کہہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔
انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور کہا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟۔ہیڈن کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔