مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔وزیرِ اعظم کے امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے تھے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے سے 4:30 بجے تک کی جائے گی ۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا پیر کے روز بلائے گئے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔پہلے پیر کی صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اب یہ اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اب عمران خان ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔