نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال پر شہباز شریف نے کہا کہ ان کی اولین کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کرکے عوام کو ریلیف دے سکیں،
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کب واپس آئیں گے اور ان کے کیسز کا کیا بنے گا؟ ، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔وزیر اعظم کا انتخاب پیر کی سہہ پہر عمل میں آئے گا۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے، باہمی احترام کو فروغ دیں گے، قومی ہم آہنگی میری پہلی ترجیح ہے، نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ ہوگی۔