رہنماء پیپلز پارٹی و صوبائی وزیر سعید غنی نے علی محمد خان کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر سابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی بینچز پر اکیلے بیٹھنے کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے، اور تمام اعتدال پسند سیاسی شخصیات ان کی بہت تعریف کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران علی محمد خان پاکستان تحریک انصاف کے واحد رکن اسمبلی تھے، جو اجلاس میں موجود رہے۔
بعد ازاں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد علی محمد خان کے خطاب کو پارٹی کارکنان کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
اس عالم میں سندھ کے صوبائی وزیر و رہنماء پیپلز پارٹی سعید غنی نے بھی علی محمد خان کی تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی ضرور تعریف کروں گا، کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔
I must appreciate the Ali Muhammad Khan of PTI at least he is sitting in assembly and witness the successful vote of no confidence motion.#GameOverIK
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 9, 2022