عمران خان کے حق میں روسی صدر بھی میدان میں آگئے

10  اپریل‬‮  2022

تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کا یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر عمران خان حکومت کے خاتمے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اُس پر امریکا کا قبضہ ہو چکا ہے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

اِس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے بھی ایک نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہء روس پر امریکا کی جانب سے تنقید کیے جانے کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ 23 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کیا تھا جس پر امریکی حکام سخت خائف تھے کیونکہ اِسی دوران 24 فروری کو روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

خود سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسلام آباد میں منعقدہ سکیورٹی ڈائیلاگ کی دو روزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اُن کے دورہء روس کے باعث ایک طاقتور ملک اُن سے ناراض ہو گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد رکھنے کی کوشش کی ہے کیونکہ قوم آزاد خارجہ پالیسی سے بنتی ہے اور بہترین خارجہ پالیسی ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرونی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے 60 کے قریب روسی کمپنیوں کو پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی مدعو کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved