صدر مملکت مستعفی؟ ایوان صدر سے بڑی خبر آ گئی

10  اپریل‬‮  2022

عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دیتے رہیں گے، انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے مشاورتی اجلاسوں میں بھی تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے سے استعفی دلانے کیلئے نہ کوئی تجویز سامنے آئی ہے، نہ ہی اس پر بحث ہوئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی صدر مملکت کو مستعفی ہونے کا کہیں ، تو وہ اسی صورت میں اس پر غور کرسکتے ہیں، لیکن تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اگر نئی وفاقی حکومت نے صدر مملکت کو ہٹانے کیلئے آئینی راستہ اختیار کیا تو پھر وہ حالات کی مناسبت سے کوئی فیصلہ مشاورت سے کریں گے، تاہم امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف سے عہدے کا حلف لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved