وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved