انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹی کو انٹرنیٹ پر ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نےایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
انڈین ٹی وی کے مطابق ممبئی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 23 سالہ رام نگیش نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا ہےملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سافٹ وئیر انجینیئر ہے اور مبینہ طور پر ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کی ٹیم کی بے درپے شکستوں کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی نو ماہ کی بیٹی کو انٹرنیٹ پر ریپ کی دھمکیاں ملنے کے خلاف کافی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔اس کے بعد دہلی کمیشن فار ویمن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ ملزمان کی شناخت کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔
انڈیا، وراٹ کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
10
نومبر 2021