ٹی ایل پی سے جو بھی معاہدہ ہوا آئین و قانون کے مطابق ہوا، علی محمد خان

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر مملکت علی محمد خان نےکہا ہےکہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے جو بھی معاہدہ ہوا  آئین اور قانون کے مطابق ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے جو بھی معاہدہ ہوا آئین اور قانون کے مطابق ہوا،سپریم کورٹ جب بھی بلائےگی میں پیش ہوں گا۔

علی محمد خان نےکہا کہ ٹی ایل پی کوپابند کیا  ہےکہ آئندہ جوبھی سرگرمی کرے آئین و قانون کے اندر کرے، وزیراعظم ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھےکھڑے رہے، آرمی چیف نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved