امریکا کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کی،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے جہاں اُن کا استقبال صدر بشار الاسد نے کیا۔ کسی اماراتی سینئر رکن کا یہ شام کا پہلا دورہ ہے۔شام کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ صدر بشارالاسد سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نے 3 سال قبل دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔امریکا کے اتحادی اردن اور مصر نے بھی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جب سے بشارالاسد نے روسی اور ایرانی مدد سے شام کے بیشتر علاقوں میں باغیوں کو شکست دی۔

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے شامی صدر کے ساتھ ملاقات میں شام میں بحران کے خاتمے اور ملک کی سلامتی، استحکام پر اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نہ صرف اس ملاقات سے آگاہ ہیں بلکہ ہمیں اس سے ملنے والے اشارے پر تشویش بھی ہے۔ ہم بشار الاسد سے تعلقات کو معمول پر لانے یا ان کی بحالی کی کسی بھی قسم کی کوششوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نہ صرف 3 سال قبل شام میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا بلکہ دیگر عرب ممالک کو بھی شام سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں کرتا رہا ہے جس پر اردن اور مصر نے شام سے تعلقات بحال کیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved