احتساب عدالت میں شہبازشریف،حمزہ شہبازسمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہوگی۔
شہبازشریف کل اسپیشل کورٹ سنٹرل میں پیش نہیں ہوں گے، شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست تیارکرلی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےانتخاب کیلئےاجلاس منعقد ہورہا ہے۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ حاضری سے استثنیٰ کی تحریری درخواست دائر کریں گے، حمزہ شہبازسمیت دیگر ملزم عدالت میں حاضری مکمل کروائیں گے۔
یاد رہے کہ عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے، اسپیشل جج سینٹرل اعجازحسن اعوان کیس کی سماعت کریں گے۔