اب عمران خان کو مزید ملک اور قوم کی تقدیر سے نہیں کھیلنے دیں گے،مریم نواز

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب اگر عمران خان جیسے فتنے نے تلخی پیدا کرنے کی کوشش کی تو بُری طرح بھگتے گا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایسے فتنے کو ملک اور قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پونے چار سال قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پر چڑھایا گیا، عوام کا مسترد کردہ اور آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت، اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عقل سے کام لیں، اس پر سوچیں، عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور اس پر سوچیں، عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved