فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں۔
ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کا پنجاب میں دو سو سے زائد ممبران کی حمایت کا دعویٰ جھوٹ اور فریب ہر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی ن لیگ اراکین اسمبلی کر خرید و فروخت میں مصروف ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو ناپاک بنانے کا کوئی موقع ن لیگ نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا، حکومت ہو یا اپوزیشن، پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں،16 اپریل کو پرویز الٰہی بھرپور طریقے سے الیکشن میں کامیاب ہونگے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس اس وقت 189 ووٹ موجود ہیں، آرٹیکل 63 اے کے تناظر میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ووٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔