مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

10  اپریل‬‮  2022

بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک اور معصوم کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سری نگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بیشمبر نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ہے تاہم بھارتی فوج کا علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

دوسری کاروائی بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں بیج بہاڑہ کے علاقے سریگفوارہ میں کی جس میں نثار احمد نامی کشمیری کو شہید کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved