سعودی عرب کی مساجد میں بھیک مانگنے پر پولیس کی کاروائی ، 2 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکی گرفتار

11  اپریل‬‮  2022

سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض کی مساجد میں بھیک مانگنے پر  پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد کو  گرفتار کر لیا گیا ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں بھیک مانگنے ہوئے پکڑے جانے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا ۔میڈیا کے مطابق  مطابق ایک شخص کی جانب سے مسجد میں والد کے علاج اور وطن واپسی کیلئے کرایہ مانگنے کی کوشش کررہا تھ ،تاہم جب بھیک مناگنے والے بھیکاریوں سے ایک نمازی نے اُن سے باز پرس کی تو وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

 خیال رہے کہ پورا واقعہ مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا، جس کے بعد ریاض پولیس نے بھکاریوں کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا، ریاض پولیس نے بتایا کہ ان چاروں بھکاریوں کو ملک بدر کردیا گیا، جن میں سے 2 پاکستانی اور 2 سوڈانی باشندے ہیں، تاہم سوڈانی شہریوں کے ساتھ 2 خواتین بھی تھیں، جن کے قبضے سے 56 ہزار 348 ریال بھی برآمد ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved