شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے پہلے روز سے مذاکرات کا حامی تھا، پہلے معاہدہ میں شامل تھا لیکن دوسرے معاہدہ کا علم نہیں
راولپنڈی میں گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا، اس پر آج بھی قائم ہوں، جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔ مشترکا اجلاس مؤخر ہونے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مشترکا سیشن آگے چلا گیا ہے،جو اچھی بات ہے، موسمکے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے، عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے۔ اتحادیوں کے گلے شکوے ہیں، جس کے حوالے سے اسپیکر صاحب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، اللہ کرے سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں