وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں شہبازشریف کے ساتھ تصویر بنانے کیلئے ن لیگی کارکنوں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔
شہبازشریف کی اچکن بھی تقریب حلف برداری میں موضوع بحث بنی رہی۔ تقریب میں سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی تقاریر میں شہباز شریف کی اچکن کا ذکر کرتے رہے ہیں۔