پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ملک کا بحران سنگین ہورہا ہے۔ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھو چکی ہے۔ٹکراؤ سےبچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔
نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے،135 حلقوں سے استعفیٰ آ چکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 12, 2022
انہوں نے کہا کہ نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔