مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئیں۔
مریم نواز اپنے شوہر اور لیگی رہنما کیپٹن صفدر سمیت شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچیں ۔ٹوئٹر پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی وزیراعظم ہاؤس آمدکی اطلاع دی۔
مریم نواز صاحبہ اور حمزہ شہباز صاحب کی وزیر اعظم ہاؤس آمد pic.twitter.com/oeE39cF2VR
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) April 11, 2022
ویڈیو میں مریم نواز کو شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں آتا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔