اسلام آباد ہائیکورٹ سے شہزاد اکبر اور شہباز گل کو ریلیف مل گیا

12  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا نوٹی فیکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر اور شہباز گل کی سٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جی معاملہ کیاہے ، بلیک لسٹ کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ موجود ہے ،وکیل نے کہا کہ اس وقت کوئی وزیراعظم بھی ملک میں موجود نہیں تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس جاری کر کے کل پوچھ لیتے ہیں ،وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی نام بلیکس لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ گزشتہ روز پیر 11 اپریل کو منظر عام پر آیا تھا۔ شہزاد اکبر اور شہباز گل دونوں عمران خان کے سابق معاونین خصوصی تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی جانب سے جاری نوٹس میں عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved