رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز ایوانِ صدر میں لی گئی تھی۔
اُنہوں نے مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں وہاں نہیں تھا، چند لمحوں کے لیے حاضر ہوا اور گروپ کے ساتھ گھر سے نکلا لیکن آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
I was not there, attended just for few moments and left the house with group but glad to see you in gallery, now the only boundry is the wall of wood. Allah bless you, already apologised you and your father, no need of tickets just to have my grace back!!!@MaryamNSharif pic.twitter.com/TWSyDTHcA6
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 11, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اب صرف چاردیواری لکڑی کی دیوار ہے، اللّہ آپ کا بھلا کرے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سے اور آپ کے والد سے پہلے ہی معافی مانگ لی ہے اور ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔