سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارک کا جواب دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ”وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دینے پر میں آپ کا نریندرمودی شکریہ ادا کرتاہوں، پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ، جموں اور کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے ، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،چلیں آئیں امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں ۔“
Thank you Premier Narendra Modi for felicitations. Pakistan desires peaceful & cooperative ties with India. Peaceful settlement of outstanding disputes including Jammu & Kashmir is indispensable. Pakistan’s sacrifices in fighting terrorism are well-known. Let’s secure peace and.. https://t.co/0M1wxhhvjV
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی اپنے پہلے خطاب میں انڈیا سے دوستانہ تعلقات سے متعلق کہا کہ ہم امن اور مذاکرات چاہتے ہیں کشمیر اور باقی مسائل پربھی مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔