وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی سیل نے حساس اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں پنجاب بھر سے 8 افراد گرفتار کر لیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے نے سبزہ زار لاہور سے بھی شفقت نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے 22 مختلف اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔