وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے ، کس کو کون سی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آج وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اور آج رات تک کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔