چین کا شہباز شریف کے نام پیغام، سی پیک پر کام آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار

12  اپریل‬‮  2022

چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ  وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکا خواہش مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین  اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکاخواہش مند ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کےدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved