وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ روز کے اندر اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم دے دیا ہے۔
نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ اور سی ڈی اے سمیت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نے حکم دیا ہےکہ 5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔
واضح رہے کہ میٹرو بس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا منصوبہ چار سال سے التواء کا شکار ہے۔