ڈاکٹر ثانیہ نشتر عہدے سے مستعفی ہو گئیں

12  اپریل‬‮  2022

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

انہوں نےموقع فراہم کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved